حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے خبرگان کونسل کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے چیرمین آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، اہلخانہ، دوستوں، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی مجاہدت اور خدمت میں گزاری مرحوم ، خبرگان کونسل کی رکنیت اور حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی اعلی کونسل کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ آیت اللہ یزدی کی وفات، نہ فقط ایرانی قوم کے لیے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ہے باعث رنج و غم ہے۔
انہوں نے حضرت آیت اللہ یزدی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔